ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے بنگلادیش میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی گئی۔ سعودی امدادی ادارہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے ہزاروں بنگلا دیشیوں کے لیے مکانات کی تعمیر میں مدد کر رہا ہے۔ سیلاب سے ایک کروڑ80لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔