ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں باپ بیٹے ، 2بچیوں سمیت 8افراد جاں بحق ،5زخمی

58

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات کے دوران باپ بیٹے اور خواتین سمیت 8افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) فلائی اوور پر خراب ٹرالر سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے واقعے میں باپ اور 3 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا اورخاتون زخمی ہوگئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 49 سالہ رضوان اور 3 سالہ روحان کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ موٹر سائیکل پر سوار خاتون معمولی زخمی ہوئیںحادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت تھی یا انتظامی نااہلی؟ سوال اٹھ گئے، لواحقین نے کے پی ٹی فلائی اوور پر لائٹس نہ ہونے کی شکایت کیں۔حادثے میں جاں بحق رضوان کے بھائی نے کہا کہ فلائی اوور پر لائٹس نہیں ہیں، جس کی وجہ سے پہلے بھی کافی حادثات ہوئے۔حادثے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، جس میں نامعلوم ٹرک ڈرائیور نامزد کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ٹرک ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 7افراد جان سے چلے گئے، تمام اموات ٹرک اور ڈمپر کی ٹکر سے ہوئیں۔ قیوم آباد سی ایریا گلی نمبر 16 میں واقع ایک گھر کی دیوار 2 کمسن بچیوں پر گرگئی ، سر پرملبہ گرنے کے نتیجے میں دونوں بہنیں شدید زخمی ہوگئیں، دونوں کو جناح اسپتال لایا گیا جہاں 3 سالہ حوریہ اور 5 سالہ جنت بھی دوران علاج دم توڑ گئیں۔جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی بھٹہ ولیج کہکشاں کالونی سبحان مسجد کے قریب گاؤں سے 45سالہ شکیلہ بی بی زوجہ ممتاز علی کی گولی لگی لاش ملی ، بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیرخاتون جاں بحق ہوگئیں جن کی شناخت 40 سالہ فرزانہ کے نام سے کی گئی ہے۔ سٹی ریلوے کالونی جنگ پریس کے قریب گھر میں زہریلی چیز پینے سے 47سالہ نسیم زوجہ شاہد خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ گزری پل ابو بکر مسجد کے قریب نوجوان 33سالہ عادل کی گلا کاٹی لاش ملی جبکہ 23سالہ کاشف ولد بشیر کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ آرام باغ تھانے کی حدود فرنیچر مارکیٹ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 11سالہ ایان ولد فیصل زخمی ہوگیا ۔ماڑی پور مشرف کٹ ہاکس بے روڈ 500کواٹر کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 27 سالہ عمر فاروق ولد عبداللہ زخمی ہوگیا ۔ لیاری بکرا پیڑی میوہ شاہ قبرستان کے قریب آگ سے جھلس کر 40سالہ زینب خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔د کورنگی نمبر 3 رضیہ آباد سیکٹر A/43 میں جھگڑے کے دوران تیز دھا ر آلے کے وار سے 23سالہ احمد ولد عباس زخمی ہوگیا ۔