پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کاوصول سخت کرناناگزیرہے‘شرجیل

62

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہاہے کہ پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا بہت آسان ہے، جسے بہت سخت کرنے کی ضرورت ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں بڑھانا ہوں گی، لوگ ٹریفک قوانین کو سنجیدہ نہیں لیتے ہیں، سندھ حکومت بھی چاہتی ہے کہ ٹریفک حادثات نہ ہوں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ ۔پوری دنیا میں جو ایس او پیز بنی ہیں اسی کو پاکستان میں بھی فالوکرنا چاہیے، قانون میں گاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لازمی ہے لیکن ہم نہیں کراتے۔انہوں نے کہاکہ یکم دسمبر سے نیا مکینزم ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ شروع کردیا ہے، انسانی قیمتی جان سے زیادہ آپ کی اور ہماری تکالیف نہیں ہیں۔یہاں سے لوگ بیرون ممالک جاتے ہیں تو وہاں قوانین کی پاسداری کررہے ہوتے ہیں۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں قوانین کو لاگو بھاری جرمانوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں برھانا ہوں گی، لوگ ٹریفک قوانین کو سنجیدہ نہیں لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈمپرز کو شہر میں بند کریں گے تو پھر واٹر ٹینکرز والے بھی موجود ہیں، ڈمپرز ڈرائیورز رفتار کی حد کی پابندی کریں ڈمپرز کو شہر میں بند کردینا مسئلے کا حل نہیں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا ہوگاڈمپرز سے متعلق وقت کی پابندی کریں کراچی میں ہیوی ٹریفک کی روک تھام میں مسائل ہیں تاہم انہوں نے کہاکہ ہمیں نزلہ ٹریفک پولیس پر بھی نہیں گرانا چاہیے، وہ بھی گرمی، سردی میں ٹریفک کنٹرول کررہے ہوتے ہیں۔علاوہ ازیںسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسلسل مسئلہ تشویشناک حد تک پہنچ گیا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ روزمرہ کی زندگی اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں وزیر اعظم اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو ترجیح دیں۔