کراچی والوں کیلیے بری خبر: کے الیکٹرک کا شہر میں 6 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان

117
customers double their September bills

کراچی: شہرقائد کے عوام کی زندگی مزید اجیرن کرنے کے لیے کے الیکٹرک نے شہر میں 6 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لائن لاسز اور بل ریکوری کا سہ ماہی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر بھر میں  6 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، مجموعی طور پر 70 فیصد حصہ بدستور لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک بجلی چوری کو روکنے کیلئے21ہزار سے زائد کارروائیاں کیں ، جس میں 2  لاکھ 20 ہزار کلو غیر قانونی تاریں برآمد کی گئیں ہیں۔

دوسری جانب عوام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک پہلے ہی کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کررہاہے، ہماری زندگی مزید اجیرن کرنے کے لیے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کے الیکٹرک کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے، ہر ماہ بلوں کی مد میں ہزاروں روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

مہنگائی سے ستائے عوام کا مزیدکہنا تھا کہ  چند یونٹس پر بھی کئی کئی ہزار کا بل بھیج دیا جاتا ہے، ایک ماچس سے لے کر کوئی بھی بڑی مشین خریدیں ہمیں ہر جگہ ٹیکس دینا پڑتا ہے، کے الیکڑک  بھی جو بل بھیجتی ہے، اس میں بجلی کا بل چند ہزار روپے ہوتا ہے باقی کئی کئی ہزار کے ٹیکس کی مد میں وصول کیے جاتے ہیں ، مزید کے الیکٹرک سروس بہتر کرنے کے بجائے بدمعاشی کرکے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اعلان کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ کے الیکٹرک کا لائنسس منسوخ کرکے فوری طور پر آڈٹ کیا جائے گا، کے الیکٹرک کی متبادل کمپنیوں کو کراچی  میں جگہ دی جائے،  کے الیکٹرک کے تمام افسران کو فوری طور میں تحویل میں لے کر مقدمہ درج کیا جائے۔