امریکی سفارت خانے کی معاونت سے اساتذہ کو انگریزی سکھانے کا پروگرام شروع ہوگیا

88

آج کی دنیا میں انگریزی اہم ترین زبان کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ عالمگیر سطح پر لنگوا فرانکا بھی ہے یعنی دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے کی زبان سے عدمِ واقفیت کی صورت میں اس زبان کے ذریعے بات کرتے ہیں، رابطے رکھتے ہیں۔

پاکستان سمیت تمام ہی پس ماندہ ممالک کے لیے ناگزیر ہے کہ عالمی سطح پر اپنے آپ کو منوانے کے لیے نئی نسل کو انگریزی سے روشناس کرائیں، انگریزی بولنے اور لکھنے کی مہارت یقین بنائیں۔ انگریزی میں غیر معمولی مہارت کسی بھی انسان کو کسی بھی معاشرے میں معقول حد تک قابلِ قبول بناتی ہے۔

پاکستان میں انگریزی کو فروغ دینے کے حوالے سے امریکی سفارت خانہ خاصا فعال ہے۔ امریکی سفارت خانے اور متعلقہ ادارے کی معاونت سے ضلع راولپنڈی کے منتخب اساتذہ کی انگریزی میں ٹریننگ شروع کردی گئی ہے۔

امریکی سفارت خانے کے ریجنل انگلش لینگویج آف کا کہنا ہے کہ جدید تعلیم کے ساتھ عالمی زبان کی حیثیت سے انگریزی جاننا بھی لازم ہے۔ ٹیچرز انگریزی میں بچوں کی مہارت اُسی وقت ممکن بناسکیں گے جب وہ خود بھی انگریزی میں مہارت کے حامل ہوں گے۔

اسمال گرانٹ 2024 کے تحت جاری ٹریننگ کا مقصد اساتذہ کو انگریزی میں مہارت کا حامل بنانا ہے تاکہ وہ آگے چل کر بچوں کو انگریزی ڈھنگ سے پڑھاسکیں۔ قائداعظم اکیڈمی میں ٹیچرز ٹریننگ پروگرام میں بڑئ تعداد میں مرد و خواتین اساتذہ شریک ہیں۔