سندھ: بغیر رجسٹریشن  کےمتعدد ہوٹلز چلنے کا انکشاف

89
APP14-24 HYDERABAD: August 24 – A vendor busy in preparing the traditional ‘Sajji’ at his local hotel. APP photo by Farhan Khan

کراچی:محکمہ ثقافت سندھ نے صوبے بھر میں  بغیر رجسٹریشن  کے چلنے والے ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری طور پر قانونی دستاویزات پورے کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں ریسٹورنٹس ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروس سے رجسٹریشن کرائے بغیر چلنے کا انکشاف ہوا ہے، مقررہ کردہ دنوں میں قانونی دستاویزات حاصل نہ کرنے کی صورت میں  سخت کارروائی کا بولا ہے۔

محکمہ ثقافت سندھ کے ترجمان نے کہاکہ   صوبے بھر میں تمام غیر رجسٹر ہوٹلز مالکان ریسٹورنٹس پاکستان ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ایکٹ 1976 دفعہ (1) 5 کے تحت 31 جنوری تک رجسٹریشن لائسنس حاصل کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ سندھ میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو چلانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروس سے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے، لیکن حالیہ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بغیر رجسٹر کے چلنے والے ہوٹلز کی تعداد سیکڑوں کے قریب ہے۔