ملک میں 3 کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں: وفاقی وزیرِ تعلیم

148

وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈھائی سے تین کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وفاق صوبوں کی مدد کے لیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے گا، تحریک انصاف کے مستقبل کا فیصلہ تحریک انصاف  کو خود کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی سے تین کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمے داریاں بڑھ گئی ہیں، تعلیم کا بجٹ بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ذاتی ایجنڈا نہیں ہوتا، پاکستان میں وسائل کا نہیں وسائل کی تقسیم کا مسئلہ ہے۔