اسلام آباد:26 نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاج میں زخمی ہونے والا رینجرز کا ایک اور زخمی اہلکار شہید ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سر میں گولی لگنے سے زخمی رینجرز کا لانس نائیک تنویر احمد کوما میں تھا جوکہ جانبر نہ ہوسکا، شہید اہلکار تھانہ ترنول کے علاقے میں مظاہرین کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔
لانس نائیک تنویر 3 ہفتوں سے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا، وفاقی پولیس نے رینجر اہلکار کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 933 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر رکھا ہے۔