بدین (نمائندہ جسارت)دریائے سندھ میں سے نکالی جانے والی غیر قانونی کینالوں کے منصوبے کیخلاف ایس ٹی پی کی اپیل پر بدین شہر سمیت ضلع بھر میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کاروبار بند ۔سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سندھ دریائے سے امکانی طور پر نکالے جانے والی 6 غیر قانونی کینالوں کے منصوبے کے خلاف دی گئی ہڑتال پر بدین شہر سمیت ضلع بدین کے چھوٹے برے شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ، مین بازار دوکانوں اور پیٹرول پمپ سمیت دیگر کاروبار مکمل طور پر بند رہا۔اس موقع پر ایس ٹی پی کے کارکنان کی جانب سے ضلع صدر شاہ نواز سیال ، غلام قادر مرادانی، یاسر سیال اور دیگر کی قیادت میں شہر بھر میں کارکنوں نے ریلی نکالی اور موٹرسائیکلوں پر گشت بھی کیا ترقی پسند پارٹی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی اپیل پر آج سندھ بھر کے عوام کی طرح بدین کے عوام نے بھی سندھ دشمن منصوبے کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے اگر حکمرانوں نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو پھر وفاق اور پنجاب کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا۔اس موقع پر شہر سمیت ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔