قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین میں ترمیم کا بل پیش کردیاگیا

105

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین میں ترمیم کا بل پیش کردیاگیا۔بل میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت اقدامات تجویزکیے گئے ہیں۔بل میں ٹیکس چوروں کے بینک اکا¶نٹس پر پابندی لگانے ‘ کاروبار اور پراپرٹی سیل کرنے اور دیگر تجاویز شامل ہیں۔بل کے مطابق آڈٹ اور انوسٹی گیشن کےلیے آڈیٹرز اور ماہرین کو تعینات کیا جائے گا۔نا اہل شخص گاڑی کی رجسٹریشن نہیں کرسکے گا۔کوئی شخص مقرر کردہ حد سے زیادہ پیسے اکا¶نٹ نہیں نکال سکے گا ۔ان
شرائط کا اطلاق رکشہ، موثر سائیکل اور ٹریکٹرز کی خریداری پر نہیں ہوگا۔آٹھ سو سی سی تک پک اپ وہیکل کی خریداری پر بھی یہ شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔ٹرک اور بسوں کی خریداری کے لیے بورڈ وقتا فوقتاً شرائط لاگو کرے گا۔