نکاح خواں کے لیےمیٹرک پاس ہونا لازم قرار

56

لاہور (آن لائن) محکمہ بلدیات پنجاب نے نکاح خواںکے لیے باقاعدہ تعلیمی معیار مقرر کر دیا ہے اور اس کی سمری منظوری کے لیے پنجاب حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ کوئی ایسا شخص نکاح خواں نہیں لگ سکے گا جس کی تعلیمی قابلیت میٹرک نہیں ہو گی تاہم پہلے سے موجود نکاح خواں کام کرتے رہیں گے۔