اٹک سیمنٹ کی پیرنٹ کمپنی کا ممکنہ فروخت سمیت مختلف آپشنز پر غور

79

کراچی(کامرس رپورٹر)فرون انوسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ (ہولڈنگ) ایس۔ اے۔ ایل، لبنان، جو اٹک سیمنٹ پاکستان لکی پیرنٹ کمپنی ہے، پاکستان میں اپنے سیمنٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری سے متعلق اسٹریٹجک آپشنز پر غور کر رہی ہے جس میں ممکنہ فروخت بھی شامل ہے۔اٹک سیمنٹ نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔اٹک سیمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں فرون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ (ہولڈنگ) لبنان کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں اپنے سیمنٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری سے متعلق اپنے طویل مدتی اسٹریٹجک آپشنز پر دوبارہ غور کرنے کا ارادہ، بشمول ممکنہ فروخت، کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔اے سی پی ایل نے اپنی پیرنٹ کمپنی سے خط کی ایک کاپی بھی شیئر کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ فرون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ (ہولڈنگ) ایس۔ اے۔ ایل ، لبنان، جو اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کی پیرنٹ کمپنی ہے کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ اکثریتی شیئر ہولڈرز نے پاکستان میں سیمنٹ کے کاروبار میں اپنی سرمایہ کاری کے حوالے سے طویل مدتی اسٹریٹجک آپشنز، بشمول ممکنہ فروخت پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی نے وضاحت کی کہ اس وقت تک کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔