پاکستانی بچوں کا یو ایس جو نئیر اوپن اسکواش میں شاندار کارنامہہرماس راجا نے انڈر11، ماہ نور علی نے انڈر13کیٹگریز کا ٹائٹل جیت لیا

72

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )پاکستانی بچوں کا امریکہ میں شاندار کارنامہ، یو ایس جو نئیر اوپن اسکواش چمپئین شپ میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوے محمد ہرماس راجا نے انڈر11اور ماہ نور علی نے انڈر13کیٹگریز کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ امریکی شہر فلاڈیلفیا میں منعقدہ ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں انڈر11کیٹگری میں پاکستان کے محمد ہرماس راجا نے امریکا کے آرچی بلڈ کو اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت0-3 گیم سے ہرایا۔ پاکستانی پلیئر نے ٹائٹل گیارہ آٹھ، گیارہ آٹھ، گیارہ آٹھ سے جیتا۔گرلز انڈر13فائنل میں پاکستان کی ماہ نور علی کا شاندار کھیل پیش کرتے ہوے مصر کی لینڈا السید کو 1-3گیم سے ہرایا۔ماہ نور نے چمپئن شپ ٹائٹل گیارہ آٹھ، بارہ دس، چھ گیارہ، گیارہ چھ سے جیتا۔پاکستان کیلے ٹائٹل جتنے پر نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔