آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 3 وینیوز پر کرائے جانے کا امکان

78

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 3وینیوز پر کرائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے میچز لاہور اور کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں اسپائیڈر کیمرے نہ ہونے سے پروڈکشن کوالٹی متاثر ہوگی، ڈرون اور سپائیڈر کیمرے کے بغیر کوریج ورلڈ کپ یا چمپئنز ٹرافی کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔آئی سی سی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پروڈکشن کوالٹی میں کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتے، بی سی سی آئی کے انکار کے بعد بھارت کے میچز دبئی میں شیڈول کیے جارہے ہیں، آئی سی سی کا موقف ہے کہ چار وینیوز پر بیک وقت انتظامات کرنے میں خرچا زیادہ آئے گا۔ ذرائع کے مطابق کیمروں کی تنصیب، ہوٹلنگ، ٹریولنگ اور برینڈنگ کا بجٹ بھی بڑھ جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ راولپنڈی سمیت لاہور اور کراچی میں میچز کرانے کا خواہش مند ہے۔