ووڈ ورڈٹرافی انڈر17کرکٹ، زون 7کی فتح

109
کراچی : نو شاد احمد خان خازن زون چار زون تین بلوز کے سعد آصف کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیے رہے ہیں

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ووڈورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ کے سی سی اے اسٹڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون سات وائٹس نے دو بلوز کو 73 رنز سے شکست دے دی۔ زون سات وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے 7 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔معاذ خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے 64 ، محمد سہیل نے 44 ، جواد ضمیر نے 32، ابراہیم خان نے 19، حماد زیدی نے 18 رنز بنائے۔ ارشد علی، محمد انس خان اور مرزا سمیر نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ ۔ جواب میں زون دو بلوز 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عبداللہ عثمان نے 28 رنز بنائے۔ شمروز خان، توصیف الحسن اور عبدل رحمان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر ریحان صدیقی سابق سیکرٹری زونن دو نے معز خان زون سات وائٹس کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ لانڈھی جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون پانچ وائٹس نے زون دو گرین کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون دو گرین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد مدثر صدیقی نے 23 اور زبیر انور نے 21 رنز بنائے۔ محمد علی حیسن نے 9 اور سہیل نے 25 رنز دیکر 3-3 جبکہ محمد ریحان اور محمد خان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ وائٹس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 103 رنز بنا لئے۔ محمد اکبر نے 35 اور یوسف علی نے 30 رنز بنائے اور دونوں اوٹ نہیں ہو ے۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر فر ید الدین نے زون پانچ وائٹس کے علی حسین کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون تین بلوز نے زون چار بلوز کو 73 رنز سے ہرا دیا۔ زون تین بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے 7 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔ سعد آصف نے 4 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 56، افان خان نے 32، انس خان نے 28 ، زوحان خان نے 25 اور علی رضا نے 21 رنز بنائے۔