آل کراچی وہیل چیئر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کراچی لائنز نے جیت لیا

105
کراچی : نیا ناظم آباد آل کراچی وہیل چیئر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے آفیشلز اور کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) اقوام متحدہ کے عالمی دن برائے معذورین کی تقریبات کے سلسلے میں نیا ناظم آباد آل کراچی وہیل چیئر باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی چھ ٹیموں نے جوش و خروش سے شرکت کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ سخت مقابلوں کے بعد لیاری سے تعلق رکھنے والی ٹیم کراچی لائنز فاتح قرار پائی، جبکہ بلدیہ ٹاؤن کی ٹیم کراچی کنگز رنرز اپ رہی۔ لیاری کے راشد اور بلدیہ کے زین العابدین انصاری ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی سابقہ کنٹرولر اسپورٹس پاکستان ٹیلیویژن شاہدہ شعیب رضوی نے کامیاب ٹیموں کو ٹرافی، شیلڈز اور پروفیسر عبد الکریم مغل یادگاری نقد انعامات پیش کیے۔ تقریب کی صدارت سید محمد طلحہ، صدر، نیا ناظم آباد جمخانہ نے کی۔ تقریب میں اسپانسرز محمود شیخ ، توصیف الرحمن اور کراچی کے نامور سماجی، میڈیا اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات محمد خالد رحمانی، حاجی غلام محمد، سید مشرف علی شاہ، میر شاہ محمد، عبد الجبار سومرو، محمد کلیم اعوان، سید سخاوت علی، مقصود احمد، حمیرا صدیقی، ہما بانو شوکت، امبرین فاطمہ، محمد آصف، متین احمد آفریدی، الطاف احمد، ناصر حبیب، محمد یونس حسین، مہوش یونس، مس صائم، عشرت زہرہ ، اختیار عباس نے بھرپور شرکت کی اور معزور کھلاڑیوں کے شاندار کارکردگی کو خوب سراہا۔ ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض بین الاقوامی تربیت یافتہ افراد الطاف احمد ، عمران گھانچی، ناصر چھوگلے، ساجد حسین ، غلام کونین، عبد الغنی ، بشیر الدین ، سید شہریار علی ، مہ پارہ کریم مغل نے سر انجام دیے۔