برطانیہ میں گھر سے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد

59

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں گھر میں 5 سالہ بچہ اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعہ ایسیکس کے علاقے ساؤتھ اوکینڈن میں پیش آیا۔ 5 سالہ بچے کی شناخت لنکن بٹن کے نام سے ہوئی جس کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔ اس کی لاش کو فارنسک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا۔پولیس نے ایک خاتون کو قتل کے شبہے میں گرفتار بھی کیا ہے،تاہم اس کی شناخت اور بچے سے رشتہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والے بچوں کے قتل کی پے در پے وارداتوں پر ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔