اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر عہدہ چھوڑنے کے لیے دباؤ برھنے لگا ۔ اپوزیشن ارکان پارلیمان نے کینیڈا میں قیادت میں تبدیلی اور نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔اس سلسلے میں کینیڈا کی وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب مستعفی ہوچکی ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹروڈو کی حکومت وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ کی اچانک علاحدگی سے ایک نئے انتشار کا شکار ہو گئی ہے۔ نئے وزیرخزانہ کے تقرر کے بعد جسٹن ٹروڈو کو اب اپنی ہی لبرل پارٹی کے ارکان کی جانب سے استعفا دینے کے مطالبے کا سامنا ہے۔