اوپیک کا نام عرب انرجی آرگنائزیشن رکھنے کی تجویز

54

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) تیل کی دولت سے مالا مال ممالک کے عالمی گروپ اوپیک کا نام تبدیل کرکے عرب انرجی آرگنائزیشن رکھنے کی تجویز پیش کردی گئی۔ اوپیک کے ارکان نے نام تبدیل کرنے کی قرار داد پر دستخط کردیے ہیں۔ سعودی عرب نے رواں ہفتے کویت میں وزارتی اجلاس کے دوران نام تبدیل کرنے اور تنظیم نو کی تجویز پیش کی تھی۔