سعودی عرب : تیل کےکنوؤں میں لیتھیم کا انکشاف

56

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی نائب وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل خالد المدیفر نے کہا ہے کہ قومی تیل کمپنی ارامکو کے آئل فیلڈز سے لیتھیم برآمد ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ارامکو جلد ہی ایک پائلٹ کمرشل پروگرام شروع کرے گی۔کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے شروع کی گئی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ارامکو اور سعودی عرب کی مائننگ کمپنی معادن کے تعاون سے لیتھیم نکالنے کے منصوبے کی قیادت کریگی۔