لندن: ایرانی صحافی پر حملےکے الزام میں 2افراد گرفتار

26

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی پولیس نے مارچ میں لندن میں صحافی پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں رومانیا سے تعلق رکھنے والے 2افراد کو گرفتار کر لیا۔فارسی زبان کی ایک میڈیا تنظیم ایران انٹرنیشنل کے لیے کام کرنے والے ایرانی صحافی پوریا زراعتی کو ومبلڈن میں ان کے گھر کے قریب حملے میں ٹانگ پر زخم آئے تھے ۔ پولیس کے مطابق انہیں ٹیلی وژن نیوز نیٹ ورک میں کام کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا تھا جو ایرانی حکومت پر تنقید کرتا ہے۔