امیر قطر کا دورئہ ترکیہ‘ صدر اِردوان سے ملاقات

88

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ترکیہ کے دورے پر انقرہ پہنچ گئے، جہاں صدر اِردوان نے ان کا استقبال کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بند کمرے میں ملاقات ہوئی ۔ایوان صدر کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ شام کی علاقائی سالمیت، اتحاد اور یکجہتی کے تحفظ کے لیے شامی عوام اور انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہے ۔ بین الاقوامی برادری کو شام کی تعمیر نو کے عمل میں تعاون کرنا چاہیے۔ ترکیہ اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا۔