عالمی تنظیم کے سفاری پارک میں ہتھنی کی موت سے متعلق اہم انکشافات

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کے حوالے سے جانوروں کے تحفظ کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیم ’فور پاز ’ نے اہم انکشافات کردیے۔ چند روز قبل کراچی کے سفاری پارک میں اچانک مرنے والی ہتھنی سونیا کے حوالے سے فور پاز نے اپنی ویب سائیٹ پر اہم انکشاف کیا ہے۔جانوروں کے تحفظ کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے ہتھنی سونیا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم میں بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔فور پاز کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سونیا کے پاؤں میں موجود پرانا پھوڑا بیکٹیریا کی بنیادی وجہ بتائی گئی ہے، پھوڑے کے باعث شدید بیکٹیریل انفیکشن جان لیوا ثابت ہوا۔فورپاز کا کہنا تھا کہ ہتھنی سونیا اور نورجہاں کی موت غیر موزوں ماحول اور ناکافی نگہداشت کا نتیجہ ہیں۔