کراچی میں صبح 6 سے رات 11 بجے تک ڈمپر چلانے پر پابندی عائد

57

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے حادثات سے بچاؤ کیلیے کراچی میں صبح 6 سے رات 11 بجے تک ڈمپر چلانے پر پابندی لگادی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اور پولیس چیف کراچی جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سوار اور رکشا ڈرائیوروں کے خلاف آگاہی مہم کے بعد ایکشن ہوگا، ہر صورت ٹریفک قوانین پرعمل چاہتے ہیں جرمانے، گرفتاریاں دونوں ہونگی۔