کراچی (اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سال 2024ء ایس ایس سی پارٹ ون (جماعت نہم) سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق قائم مقام ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ 23 دسمبر سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس بلاک A گراؤنڈ فلور سے صبح 9:30 بجے سے شام 4:00بجے تک مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکول اور گورنمنٹ اسکول کے ماتحت آنے والے اسکولوں کے سربراہان یا ان کے بااختیار نمائندے مارکس شیٹس حاصل کرنے کیلیے ہیڈ ماسٹر/مسٹریس کی دستخطی مہر اور اتھارٹی لیٹر اپنے ساتھ لازمی لے کر آئیں اس کے بغیر ان کو مارکس شیٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔