گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، ناصر شاہ

52

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا میں بیٹھے بابو پہلے ہی گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک کا اضافہ کرچکے ہیں، اس کے باوجود اب 25.78 فیصد اضافے کا فیصلہ ناانصافی ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اوگرا کے فیصلے پر عملدرآمد سے قبل صوبوں سے مشاورت کرے، مہنگائی کے مارے عوام میں مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں، اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں من مانا اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ناصر شاہ نے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔