پی ٹی آئی نے احتجاج کی طرح سول نافرمانی کی تو ناکامی ہی ہوگی، قیصر احمد شیخ

111

 اسلام آباد:وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے احتجاج کی طرح سول نافرمانی کی تو ناکامی ہی ہوگی، پی ٹی آئی احتجاج کے موڈ سے باہر نہیں آرہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے جبکہ ہم انہیں سیاست میں ملوث کر لیتے ہیں، ہم سیاستدانوں کو اکٹھے بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی سے 9 مئی اور 26 نومبر کو غلطی ہوئی ہے اور انہیں اس کا اعتراف کر کے معاملات کی بہتری کی طرف آنا ہوگا، اگر پی ٹی آئی نے مذاکرات سے منہ موڑا تو پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج وغیرہ کی سیاست کھیل کر اپنا کافی نقصان کرلیاہے،  بہتر ہے کہ پی ٹی آئی قیادت بیٹھ کر معاملات حل کرے۔