اسلام آباد :بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) شرائط کے پیش نظر مختلف کاروباری شعبوں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے سسٹم سے منسلک ہونے کیلئے31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک تمام کاروباری شعبوں کی سیل کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ شرائط میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز یعنی زیادہ طلب کی حامل اور جلد فروخت ہونے والی کم قیمت اشیا والی 107 ایف ایم سی جی کمپنیوں کوریئل ٹائم ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم سے لنک کیا جائے۔ اس حوالے سے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے ساتھ مینوفیکچرز کی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے، نوفیکچرنگ سے سپلائی اور اینڈ کنزیومرتک پوری چین کومانیٹر کیا جائے گا،رجسٹریشن یقینی بنانے کیلئے ایک نجی کمپنی کولائسنس بھی جاری کردیا ہے۔