تل ابیب: اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی نہ کرنے کے لیے نئے شرائط پیش کردیں، اسرائیل نے شمالی غزہ پٹی میں سے فوجی انخلا کی حامی بھرتے ہوئے اسرائیلی چیک پوسٹوں کےقیام کی شرط پیش کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے قریب ہیں، جنگ بندی کے منصوبے پر عمل درآمد مرحلہ وار کیا جائے گا، امید ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی جنگ بندی معاہد ہ ہوجائے۔
دوسری جانب حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نئی شرائط عائد نہ کرے تو جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ہم اسرائیلی بیمار، عمر رسیدہ اور خواتین فوجی یرغمالیوں کی رہائی پر رضامند ہیں، عمر رسیدہ فلسطینی قیدیوں کی قطر اور ترکی منتقلی کے لیے بھی تیار ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 2023 کے8 اکتوبر سے جاری ہے،جس میں اب تک 45 لاکھ کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔