بھارت بنگلا دیش پر 1971 کی جنگ کا پاکستانی توپ گولا برآمد

123

بھارت اور بنگلا دیش کی سرحد پر 1971 کی جنگ کے زمانے کا ایک توپ گولا (مارٹر) برآمد ہوا ہے۔ یہ گولا کارآمد تھا جسے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا۔

بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کو سرحد پر ایک کیمپ کی تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران یہ گولا ملا۔ مقامی حکام کو مطلع کیا گیا جنہوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلوایا۔ جس علاقے میں یہ گولا برآمد ہوا وہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی بنگلا دیش سے ملنے والی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔

جولائی میں بھارتی ریاست تری پورہ کے ایک مغربی ضلع میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دور کے 27 مارٹر برآمد ہوئے تھے۔ ان گولوں کو بھی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا تھا۔