قومی مسائل پر جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری ہے

27

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مرتضٰی خان کاکڑنے کہا کہ لاپتا افراد سمیت مصور کاکڑکو سیکورٹی ادارے ، حکومت و ادارے فوری بازیابی کیلئے عملی اقدامات وعملی کام کر کے منظر عام پر لے آئیں بلوچستان کے سلگتے مسائل ، مصور کاکڑ کی عدم بازیابی،لاپتا افراد سمیت مقامی وصوبائی اور قومی مسائل پر جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری ہے 29 دسمبر قومی قبائلی مشاورت مسائل کے حل کی راہ متعین کریگی بلوچستان اسمبلی میں مظلوموں کی تواناآوازصرف مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ہے جو بلاتفریق بلوچ پشتون وہر مظلوم کے حقوق کیلئے آوازاُٹھاررہاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا مخلصانہ جدوجہد سے ہی مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔جماعت اسلامی نے بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اور حل کیلئے ایوان کے اندراور باہر بھر پور جدوجہد شروع کیا ہے مقتدرقوتوں ،حکمرانوں کو اہل بلوچستان کو حقوق دینے ہوں گے بلوچستان کے وسائل سے پیار اور عوام سے نفرت یہ رویہ ناقابل برداشت ہے ۔مقتدر قوتوں اور حکمرانوں نے بلوچستان کو سونے کا چڑیا سمجھ بیٹھا ہے ۔بارڈرپر بھتہ ،چیک پوسٹوں پر رشوت ،ساحل پر قبضہ کب تک یہ لوٹ مار جاری رہیگا ۔عوام کو بیدار کرکے منظم جمہوری مزاحمت کو وسعت دیں گے ۔مصور کاکڑ اوربلوچستان کے لاپتا افراد کو بازیاب کیا جائے۔ ہم اہل بلوچستان کو مولانا ہدایت الرحمن بلو چ کی قیادت میں متحد کرکے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں بہتری وسعت اورتیزی لے آئیں گے مقتد قوتوں سیکورٹی فورسز و حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں نہ ہمارے وسائل اب تونوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ سکول جاتے بچوں کو بھی وین سے اتارکر غائب کیے جاتے ہیں مگر حکمران ،مقتدر قوتیں غافل ہیں۔ ہم ملکر اپنے وسائل کا تحفظ ،عوام پر خرچ کرنے اورعوام کے سلگتے عوامی اجتماعی مسائل کو حل کرسکتے ہیں بلوچستان ہمارا ہے اور ان کے وسائل بھی ہم پر خرچ ہونا چاہیے بہادر بلوچ پشتون عوام اور ان کے قائدین کی موجودگی میں ہمیں اپنے وسائل سے بے دخل کیے گیے ہیں ہم مزید اس ظلم وجبر زیادتیوں ،ناانصافیوں کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے ۔ہمیں اپنے علاقوں میں چیک پوسٹوں پرعزت ہیں نہ اسمبلی کے فلورپر عزت دی جاتی ہے زبردستی ہم پر بندوق کے زور پر لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے ۔وسائل پر بھی یہی نااہل ناکاکام بدعنوان مقتد رقوتیں مسلط ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان میں غربت بیر وزگاری عروج پر ہیں، 29دسمبر قومی قبائلی مشاورت میں شرکت پر ہم قبائلی سربراہان کی موجودگی میں آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت سے تیارکریں گے ۔