کوئٹہ ،دوسرے روزبھی انسداد پولیو مہم شروع نہ ہوسکی

30

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان میںگرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی نسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی، مہم 30 دسمبر تک موخر کر دی گئی ہے ۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسپتالوں کی نجکاری ،سہولیات کے فقدان اورطبی عملے کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی کے خلاف جاری احتجاج کے تحت پولیو مہم سے بھی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔بائیکاٹ کے باعث ڈاکٹرز اور طبی عملہ انسداد پولیو مہم میں حصہ نہیں لے رہا۔جس کی وجہ سے گزشتہ روز بھی پولیو مہم شروع نہ ہوسکی۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہونی تھی۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے بائیکاٹ کے باعث مہم 30 دسمبر تک ملتوی کرنا پڑی۔