کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ عارف روڈ پر پیش آیا جہاں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے برن سینٹر منتقل کر دیا گیا واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، رواں ماہ گیس لیکیج کے باعث دھماکوں میں اب تک 6 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔