فساد ی کنٹرول ہو جائیں توملک ترقی کریگا‘ عظمیٰ بخاری

137

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائیں تو پاکستان ترقی کرے گا،وزیر اعلیٰ مریم نواز چین سے کینسر علاج کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان لے کر آ رہی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے چائنا کے 4شہروں کا دورہ کیاجہاں ان کی مختلف میٹنگز تھیں، مریم نواز کو چین میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا بھی پروٹوکول ملا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 700کے قریب چائنا سے الیکٹرک بسیں خریدنی ہیں، جلد الیکٹرک بسوں کا پہلا فلیٹ لاہور پہنچنے والا ہے۔