اسلام آباد (کامرس رپوٹر) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی کو قابل تعریف ہے جس سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی بے روزگاری میں کمی آئے گی اور محصولات میں اضافہ ہوگا جس سے مجموعی معاشی صورتحال پر مثبت اثر پڑے گا۔شرح سود میں دو فیصد کمی سے اب یہ تیرہ فیصد تک کم ہو گئی ہے جس کا سہرا حکومت کے معاشی اقدامات کو جاتا ہے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بھی کمی آ رہی ہے اورآنے والے مہینوں میں مہنگائی مزید کم ہو سکتی ہے۔