ڈالر کی قدرمیں10پیسے اضافہ

117

کراچی(کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں منگل کوروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر10پیسے اضافے سے 278.15روپے پر پہنچ گئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں9پیسے بڑھنے کے بعد279.23 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر37پیسے کے خسارے کے بعد 291.38روپے رہ گئی اسی طرح1.00 روپے کی تیزی سے برطانوی پائونڈ کی قدر353.36روپے ہو گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت74.25روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 76.00روپے پر مستحکم رہی۔