فرحان مصطفی اورعبدالرحمن نے پاکستان پیڈل اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

103
کراچی : مہمان خصوصی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان پاکستان پیڈل اوپن ٹورنامنٹ کے فاتح کو ٹرافی دیتے ہوئے

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) لیجنڈز ایرینا کے زیراہتمام دوسرے پاکستان پیڈل اوپن کا ٹائٹل پاکستان کے فرحان مصطفی اور عبدالرحمن نے اپنے نام کرلیا دفاعی چمپئن پاکستانی جوڑی نے فائنل میں ناروے سے تعلق رکھنے والے بلال اور سمیر کو 6-4، 6-4 سے شکست دے کر اپنا اعزاز برقرار رکھا ٹورنامنٹ میں 180 سے زائد کھلاڑیوں نے پانچ مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا جبکہ ناروے کے کھلاڑیوں کی شرکت نے ایونٹ کو بین الاقوامی رنگ دے دیا جس سے یہ ایونٹ ایک نیا معیار قائم کرنے میں کامیاب رہا جس میں شائقین کوتیز رفتار کھیل، سنسنی خیز نتائج، اور یادگار لمحات دیکھنے کو ملے ایونٹ کی کیٹیگری بی پلس میں امار شیخ اور شہروز فہیم نے علی شاہد اور آذر کاچی کو 6-3، 6-4 سے ہرا کر فتح حاصل کی کیٹیگری بی میں سعد نعمان اور حمزہ نفیس یعقوب نے ریان یونس اور شاکر سنگانی کو 6-4، 6-1 سے شکست دی خواتین کی کیٹیگری میں ماہک طہیرانی اور سائرہ عمر نے ایک سنسنی خیز تین سیٹوں پر مشتمل مقابلے میں حسنات اور رانیہ ہاشوانی کو 6-3، 3-6، 6-3 سے شکست دی ۔