پی ٹی آئی میں عمران خان کے سوا کسی کی حیثیت نہیں، مذاکرات کا آغاز انہیں کرنا چاہیے، خواجہ آصف

134
An armed rebellion was launched

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں عمران خان کے سوا کسی کی حیثیت نہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئ وزیر دفاع  خواجہ آصف نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکراتی عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے ’’مذاق رات‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف کی قیادت کو اپنی زبان اور لہجہ نرم کرنا ہوگا اگر وہ مذاکرات چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ حکومتی وزرا کے ساتھ اب تک کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا۔  مذاکرات کا آغاز اسپیکر کے ذریعے ہونا چاہیے، لیکن اس کے لیے پہلا قدم پی ٹی آئی ہی کو لینا ہوگا۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کو پہلے حکومت سے رجوع کرنا ہوگا، تب ہی ہم جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے لیے زبان اور لہجے کا نرم ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی آئی 26 نومبر سے پہلے کس طرح کی زبان استعمال کر رہی تھی اور موجودہ بیانات میں بھی کوئی واضح تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے کیونکہ ان کے سوا جماعت میں کسی اور کی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر تحریک انصاف سنجیدہ ہے تو انہیں اعتماد سازی کے لیے مؤثر اور مثبت رویہ اپنانا ہوگا۔