کراچی (کامرس روپرٹر)پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل کی جانب سے چین کے شہر ووہان میںایئرکنڈیشننگ میں جدیدٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے اپنے پہلے خصوصی ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کیاگیا۔ٹی سی ایل ایئر کانفرنس – ”ایئر ٹو فیوچر، سیل ٹو سکسس” میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے اہم ڈیلرز شریک ہوئے،جس میں ٹی سی ایل کی تکنیکی مہارت، جدید ایئر کنڈیشننگ ٹیکنالوجیز اور ووہان کے انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ سینٹر کی اعلیٰ انجینئرنگ کی نمائش کی گئی۔ٹی سی ایل مشرق وسطیٰ اور افریقہ بزنس گروپ کی جنرل منیجر، مس سنی یانگ کا اس موقع پر کہنا تھاکہ، ”اس ایونٹ کاانعقادٹی سی ایل کی عالمی سطح پر کامیابی کا ثبوت ہے۔ ہم اپنے ووہان انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ سینٹر کے دروازے اپنے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے شراکت داروں کے لیے کھول کر ٹی سی ایل کی ٹیکنالوجی، مہارت اور جدت کو ظاہر کر رہے ہیں۔ ٹی سی ایل اپنے شراکت داروں کے لیے حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایئر کنڈیشننگ انڈسٹری میں اپنی قیادت کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔