لاہور: ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں اے سی سٹی نے ڈومیسائل کا حصول آسان ترین کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر کی تحصیل سٹی میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے ترامیم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عوامی خدمات بہتر بنانے ،ایجنٹ مافیا کے کردار کوختم کرنے کیلئے ڈومیسائل دستاویز میں ترامیم کی، پہلے فیز میں یہ ترامیم صرف تحصیل سٹی کے درخواست دہندگان پر نافذ ہوں گی، پی فارم ،نوٹری پبلک ٹکٹ کی شرائط کوڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی فائل جمع کروانے کیلئے ختم کر دیا گیا۔درخواست دہندگان کو خدمت مرکز کے سسٹم سے ہی پی فارم جاری کر دیا جائے گا۔
بیان حلفی لف کرنے کی شرط ختم، ای خدمت مرکز سے ہی جاری شدہ فارم پر بیان حلفی لیا جائیگا،فائل جمع کرواتے وقت تصاویر لف کرنے کی شرط کو ختم کر دیا گیا۔ای خدمت مرکز میں پراسس کے وقت لی جانیوالی تصویرہی ریکارڈ کیلئے استعمال کی جائے گی، شناختی کارڈ پر دوہرا پتہ رکھنے والے درخواست گزار کیلئے این او سی لف کرنے کی شرط کو بھی ختم کردیاگیا۔
پنجاب کی حدود سے باہر شناختی کارڈ پر دوہرا پتہ ہونے پر اپنے متعلقہ ضلع کا این او سی لف کرنا لازم ہو گا،ڈی سی سید موسی رضا کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔