بچے کی بہترین جسمانی نشونما کے لیے کون سی غذا

168

زندگی کے پہلے دو ہزار دن، یعنی پانچ سال کی عمر تک کا عرصہ، کسی بھی بچے کی جسمانی نشونما اور صحت کے لیے نہایت اہم سمجھے جاتے ہیں۔مختلف تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ اس عرصے میں بچہ جن تجربات سے گزرتا ہے ان کا اثر برسوں تک رہتا ہے۔بچوں اور بڑوں کی خوارک میں جس چیز کا شامل ہونا نہایت اہم ہے وہ سبزیاں ہیں جس کو پلیٹ کا کم از کم 50 فیصد ہونا چاہیے۔چاول، گندم، میدہ، روٹی، آلو، جو، مکئی کا گروپ ایسی خوراک کا حامل ہے جس کو بچے کے کھانے کی پلیٹ کا 25 فیصد ہونا چاہیے۔بچے کے کھانے کی پلیٹ کا بقیہ حصہ دالوں سے مکمل ہوتا ہے جو ماہرین کے مطابق پلیٹ کا آٹھواں حصہ ہونا چاہیے۔