مذاکرات کی بات چل پڑی ہے تو حکومت کو سنجیدگی کا اظہار کرنا چاہئے:علی محمد خان

230

 اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے  کہا ہے کہ اگر مذاکرات کی   بات چل پڑی ہے تو حکومت کو سنجیدگی کا اظہار کرنا چاہئے۔

ایک انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ مذاکراتی کمیٹی کے لوگ عوام میں بیانات کی بجائے کمیٹی پر فوکس کریں، عمران خان پر سیاسی کیسز ہیں اگر حکومت چاہے تو قیدیوں کی رہائی کرسکتی ہے، قیدیوں کی رہائی کا معاملہ حکومت کے پاس ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور زرداری پر جو کیسز تھے ہم نے نہیں بنائے تھے، ان کیسز کے چیزیں زمین پر موجود تھیں۔ عمران خان جیل میں ہیں لیکن چوری ڈکیتی کے کیسز بنا دیئے گئے۔  

  علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کے سامنے قومی حکومت کی بات نہیں ہوئی۔ جو حکومت سیاسی کیسز بناسکتی ہے ان کو واپس بھی لے سکتی ہے۔ قومی حکومت سے متعلق بات نہیں ہوئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی 1984سے حکومت میں ہیں، ان جماعتوں کی وجہ سے ہی کرپشن ہوئی۔ مذاکرات میں اگر حکومت مینڈیٹ واپس دیتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیئے کہ الیکشن کا فیصلہ کرے، قومی حکومت کوئی حل نہیں ہے،قومی حکومت میں موجودہ حکومت میں ان کی پھیلائی تباہی کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟ مولانا سے ہمارا رابطہ ہے، آئندہ کسی موقع پر ہماری تحریک اکٹھی بھی ہوسکتی ہے۔