پولیس مقابلوں کے دوران 4ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

85


کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 4ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون ،موٹر سائیکل ،نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی گلشن سکندر آباد میں ابراہیم مسجد کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ، گرفتار ملزمان کی شناخت30سالہ امجد ولد زوران اور35سالہ سلیمان ولد زیور شاہ کے نام سے ہوئی ،جبکہ عمیر نامی ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دوسری جانب کورنگی تھانے کی حدود سیکٹر 32 اے لنک روڈ ضیاء کالونی غریب نواز ویٹا چورنگی نزد شمس کانٹا کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شور شرابہ سن کر موٹر سائیکل سوار پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔