اسرائیل جنگ بندی کیلیے تیار نہ ہی قیدیوں کے تبادلے کیلیے‘بلال قادری

89


کراچی(پ ر)مغربی مالک کی پشت پنائی کی وجہ سے اسرائیل روز بروز ظلم و جبر کی داستان رقم کر رہا ہے اسرائیل نہ ہی جنگ بندی کے لیے تیار ہے اور نہ ہی قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے مغربی ممالک کی حکومتیںصرف زبانی کلامی باتیں کر رہی ہیں۔عالمی عدالتیں بھی مظلوم فلسطینیوں کو انصاف نہیں دلوا پا رہی ہیں‘اسرائیل کی وجہ سے پوری دنیا حالت جنگ میں ہے۔اسرائیل اپنے اطراف کے تمام مسلم ممالک کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے بڑھتی ہوئی اسرائیل کی درندگی پر اپنے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ معصوم اور مظلوم فلسطینیوں پر روزانہ اسرائیل کے مظالم بڑھتے جا رہے ہیں۔اسرائیل جنگی اصولوں کی بھی کھل کر خلاف ورزی کر رہا ہے۔اقوام متحدہ او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں صرف تماشہ دیکھ رہی ہیں۔معاشرے کے معزز اور معتبر ممالک جو کسی جانور یا پرندے پر ظلم برداشت نہیں کر سکتے ان کی نظروں کے سامنے خواتین بچے اور بزرگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔