کسٹمز نے بیٹریوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

84


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل سے گرین چینل کے ذریعے کلیئرہونے والے اسکریپ کھیپ کی آڑمیں 13 کروڑ 49 لاکھ 60ہزارروپے مالیت کی بیٹریوں کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندہ میسرزسنچری انجینئرنگ اورکلیئرنگ ایجنٹ عبدالعزیز ساول کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کو حساس ادارہ سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ میسرز سنچری انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ بیٹری اسکریپ کی آڑ میں قابل استعمال بیٹریز اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی نے ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن سید محمد رضا نقوی کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اس ٹیم نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے نکلنے والے خصوصی طور پر بیٹری اسکریپ کے کنٹینرز کی مانیٹرنگ کی اور 24 نومبر کو میسرزسنچری انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی کھیپ کو آئی سی آئی پل ویسٹ وہارف روڈ پر روک کر ان کنٹینرز کے ہمراہ جانے والے میسرز عبدالعزیز ساول کلیئرنگ ایجنسی کے منیجر شیخ فرید سے ا س کھیپ کے بارے میں دریافت کیا تو مذکورہ بالامنیجر نے گرین چینل سے کلیئر شدہ مزید تین کھیپ کی گڈز ڈیکلریشن (جی ڈی) پیش کیں جن میں 8 کنٹینرز بیٹری اسکریپ کی معلومات درج تھیں۔