ماموں کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرنے والا بیٹاگرفتار

96

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جائیداد کی لالچ میں ماموں کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے دونوں ماموں اور کزن کیساتھ ملکرماں کو قتل کیا۔یس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق بلال کالونی تھانے کی پولیس نے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا ۔ اورنگی ٹاؤن پریشان چوک کے قریب گرفتار ملزم مختیار عرف مکو ولد میر زادہ جو کہ مقتولہ کا سگا بیٹا ہے ملزم نے مقتولہ اپنی والدہ 40 سالہ عزت پری کو اپنے بھائی اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ مل کر جائیداد کے لالچ میں ماں کو رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کردیاتھا۔ ملزم مختیار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری ماں نے دو سے تین مرتبہ مجھے پولیس کے حوالے کرایا تھا اس لیے تنگ آکر قتل کا منصوبہ بنایا، میں اس کام میں اکیلا نہیں تھا میرے ساتھ دو ماموں اور ماموں کا بیٹا بھی شامل ہیں، واردات کے وقت چھوٹے بہن بھائیوں کو چیز لینے باہر بھیجا تھا۔ملزم نے جائیداد کے تنازعے پر اپنے دو سگے مامو جمیل، کاکی ااور بختیار مامو زاد بھائی کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا کر گھر میں گھس کر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔