ملک کےمختلف علاقوں میں اتوار سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی

247
different areas of the country

محکمہ موسمیات نے نے کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق ایڈوائزی جاری کر دی ہے جس کے مطابق بارش و برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا، 14 دسمبر تک ہنزہ،سکردو،نیلم،چترال،مالاکنڈ،ایبٹ آباد میں بارشیں و برفباری متوقع ہے جبکہ مری،گلیات،اٹک،چکوال، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے،پنجاب اور بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، 8 سے 14 دسمبر کے دوران ملک کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی، پنجاب،خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں پارہ معمول سے 6 ڈگری تک گرسکتا ہے، بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک کم ہوسکتا ہے، عوام شدید سردی میں باہر نکلنے اور بے جا سفر سے اجتناب کریں، ادارے الرٹ رہیں۔