کندھکوٹ: معمولی بات پر لڑائیچچا کے ہاتھوں بھتیجا قتل، 3 زخمی

122



کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کچے کے علاقے تھانہ گبلو کی حدود نواحی گاؤں پیارو سندرانی میں لکڑیاں اُٹھانے کے معاملے پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد لڑائی ہو گئی، چچا کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آ کر بھتیجا برکت سندرانی موقع پر جاں بحق جبکہ مقتول کے 3 بھائی کاشف علی، ماجد علی اور بھائی خان سندرانی زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے مقتول کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد باہر منتقل کر دیا گیا، لاش ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔