ہر یونین کونسل کو ترقیاتی فنڈ مل رہا ہے، چیئرمین میونسپل کارپوریشن ٹنڈو جام

86


ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین سیٹھ حاجی بدر میمن نے کہا ہے کہ ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، ہر یونین کونسل کو ترقیاتی فنڈ مل رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں اور عوام کے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے، شہر صاف ستھرا رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہر یونین کونسل کو یکساں ترقیاتی فنڈ مل رہے ہیں جن کی مدد سے ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شہر میں تجاوزات برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ ان کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔