بدین: اتائیوں کی بھر مار، ڈاکٹرز انسانی جانوں سے کھیلنے لگے

88

بدین (نمائندہ جسارت) ضلع میں اتائی ڈاکٹرز کی بھر مار، ڈاکٹرز انسانی جانوں سے کھیلنے لگے، ان کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری، متعدد کلینکس سیل ڈاکٹرز کلینک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میں اتائی کلینکس پر سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے انسپکٹر کا چھاپا، بدین، ٹنڈوباگو اور نندو میں اتائی ڈاکٹرز کی 8 غیر معیاری کلینک سیل کر دی گئی جس میں ذوالفقار لنڈ محکم خاصخیلی، سکندر ملاح، حمید ملاح، بشیر لوھار شامل ہیں، ٹیم کے سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرزاق شیخ اور ڈاکٹر انور کا کہنا ہے کہ اتائی ڈاکٹرز کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، اس سے قبل بھی ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر اتائی ڈاکٹرز کی کلینک سیل کردیا گیا ہے ۔